کان کنوں کا قتل

مچھ میں 11معصوم کان کنوں کا قتل قابل مذمت ، انسانیت سوز بزدلانہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ہے،

ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔