مچھلی کا استعمال

مچھلی کا استعمال دماغی صحت کیلئے بہتر ہے، ماہرین صحت

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مچھلی کے گوشت کا باقائدہ استعمال دماغی صحت کیلئے مفید ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کئے گئے تفصیلی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر باقاعدگی سے سامن، سرمئی اور دیگر چکنے گوشت والی مچھلیاں کھائی جائیں تو بالخصوص بزرگوں کے دماغ کو فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل والی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بہتات ہوتی ہے اور جو ایک جانب تو دل کو توانا رکھتے ہیں، دوسری جانب جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرتے ہیں اور دماغ میں جمع ہونے والے فاسد مواد کو نکال باہر کرتے ہیں۔

اگر فضا میں پارے اور سیسے کی مقدار سے دماغ کو نقصان ہورہا ہے تو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اس کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔