مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 12.87 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 44.7ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات سے 39.6 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 5.1 ملین ڈالر یعنی 12.87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔









