جمشید اقبال چیمہ 161

مٹن معمول کی خوراک نہیں ،عوام اسے سوغات کے طو رپر لیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مٹن معمول کی خوراک نہیں اس لئے عوام اسے سوغات کے طو رپر لیں ، مستقبل میں مچھلی اور مرغی سستی ہو گی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مرغی 1.6کلو خوراک کھاتی ہے تواس سے ہمیںایک کلو گوشت حاصل ہوتا ، مچھلی ایک کلو خوراک کھاتی ہے تو ہمیں ایک کلوگوشت میسر آتاہے جبکہ بکرا 6کلو خوراک کھاتا ہے تو ہمیں ایک کلو گوشت میسر آتا ہے اس لئے مٹن مہنگا ہے اور یہ مزید مہنگاہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام مٹن کو معمول کی خوراک کی بجائے سوغات کے طو رپر لیں ، ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں مچھلی اور مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگا اور ہمیں اسی سے پروٹین پوری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں