لاہور(رپورٹنگ آن لائن)موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم وقار الحسن کے نام پر 7 سمیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جن سات سموں کے وقار الحسن کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 2 کو حال ہی میں بند کروایا گیا تھا۔
دوسری طرف پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں ملزم وقار الحسن نے بتایا کہ 2سمیں اس کے سسرالیوں کے استعمال میں ہیں جن میں سے ایک اس کے سالے عباس جبکہ دوسری اس کے سسر کے پاس ہے،یہی وجہ ہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے کال ریکارڈ میں اس کا نام آیا کیونکہ اس کا سالہ عباس عابد کے ساتھ رابطے میں تھا جوکہ اس کے ساتھ مل کر وارداتیں بھی کرتا ہے کیونکہ عابد علی گروہ کے ساتھ وارداتیں کیا کرتا تھا۔
یادرہے کہ اس سے قبل موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن شاہ خود تھانے میں پیش ہوگیا ، ملزم سی آئی اے ماڈل ٹان تھانے میں پیش ہوا تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کردیااور پولیس کو کہا کہ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا جائے۔