کورونا ویکسین

موٹر برانچ کے عملے کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔ڈی جی ایکسائز کا سیکرٹری صحت کو خط۔پراپرٹی ٹیکس کے عملے کو بھول گئیں

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید نے صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو خط لکھا ہے۔
 خط
جس میں موٹر برانچ کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے درخواست کی ہے کہ موٹر برانچ کا عملہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی رسک پر ہے۔
 کورونا ویکسین
خط میں بیان کیا گیا ہے کہ عوام الناس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیئے رجوع کرتی ہے جبکہ موٹر برانچ کا عملہ انہیں ڈیل کرتا ہے۔ایسے میں درخواست ہے کہ موٹر برانچ کے عملے کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن
ڈی جی ایکسائز کے اس خط کو جہاں ایک طرف محکمے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔وہیں پراپرٹی ٹیکس اور دیگر برانچوں میں کام کرنے والے سٹاف میں اس تفریق پر بے چینی محسوس کی گئی ہے۔اور ایسے ملازمین کو کہنا ہے کہ ان کی جاب بھی کورونا وائرس کو لیکر ہائی رسک پر ہے۔پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز کی ترسیل اور دیگر معاملات میں ڈورٹو ڈور جانا پڑتا ہے