مراد سعید

موٹروے کے مختلف سیکشن کو توسیع دی مگر موٹروے پولیس کو نہیں ، وزیر مواصلات

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ موٹروے کے مختلف سیکشن کو توسیع دی مگر موٹروے پولیس کو نہیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایاکہ نئے سیکشن بنائے گئے مگر موٹروے پولیس کی نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں ،

اب مختلف سیکشنوں پر موٹروے پولیس کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے ،اب ہم قانون تبدیل کررہے ہیں ،اب اس بات کو یقینی بنا رہے کہ منصوبے بروقت تکمیل ہوں ۔