شہباز شریف

موٹروے پر اندوناک واقعے نے پورے پاکستان میں ہر آنکھ کو اشک بار کر دیا ، انکوائری کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں پیر کے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سانحہ موٹر وے پر بحث کا آغاز کیا تو کراچی سے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے شور شرابہ شروع کر دیا اور کہا کہ کراچی میں بچی سے زیادتی ہوئی اس پر بھی بحث کی جائے ،اس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دونوں معاملات پر مشترکہ بحث کر لیں، موٹر وے واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے پر اس اندوناک واقعے نے پورے پاکستان میں ہر آنکھ کو اشک بار کر دیا شکر ہے کہ آج ملزم گرفتار ہو گیا ایسے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے اس حوالے سے آپ نے اہم سوال اٹھایا ہے۔

اس واقعے پر جب پوری قوم سوگوار تھی تو اس وقت حکومت اس بات میں الجھی ہوئی تھی کہ موٹروے کس کے کنٹرول میں ہے پوری قوم حیران تھی کہ مجرم کو گرفتار کرنے میں تمام توانائیاں صرف کرتی یہ دوسرے معاملات میں الجھی ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے جو طعنہ زنی کی اس نے پوری قوم کے دل چھلنی کیے جنہوں نے اسکو لگوایا وہ اس کے دفاع میں کھڑے تھے ا س پولیس آفیسر کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ کرپٹ آدمی ہے ز ینب واقعے کو پی ٹی آئی نے سیاست کا رنگ دیا تھا مگر ہم نے پوری ٹیم کی کاوشوں کے ساتھ ملزم کو جلدی گرفتار کر لیا تھ

ازینب کے مجرم کو جو سزا ملی تھی وہ دنیا یاد رکھے گی موٹروے واقعے پر اپوزیشن نے اپنا مثبت کردار ادا کیا میاں شہباز شریف نے کہا کہ دیکھتی آنکھ نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا تھاایک پولیس افسر کہے کہ رات کو کیوں نکلی, پیٹرول چیک کیوں نہیں کیااس بچی کے سر پر دست شفقت رکھنے کے بجائے یہ باتیں کی گئی اس افسر کو لگوانے والا سینا تان کے کھڑا تھاکچھ رپورٹس میں اس افسر کی کارکردگی بھی بتائی گئی جب زینب کا واقع ہوا تو پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے اس حادثے پر اشتعال دلایا1300 سیمپلز لیے گئے اور وہ شخص پکڑا گیااب پوری اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا

مجرمان کو گرفتار کرنے اور اس پولیس افسر کے بیان کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ سوچنا ہو گا کہ اس طرح کے واقعات کیوں ہوتے ہیں ؟؟قصور میں زینب کے ساتھ واقعے کے بعد کچھ عرصے بعد خیبر پختونخواہ میں واقعہ ہوا تھا اسکا بھی پتہ پنجاب فرانزک لیب سے لگا تھاعمران خان نیازی تو گلا پھاڑ پھاڑ کر بولا کرتا تھا اس واقعے پر تو غائب ہی ہو گیا حکومتی اہلکاروں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی کہ ملزم کو بھاگنے کا موقع دیں کیا یہ وجہ کہ جب آئی جی نے لکھا کہ موٹروے پر پولیس کی تعیناتی کی جائے تو اس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا

آئی جی کی بات کو نا ماننا مجرمانہ غفلت ہے شہباز شریف نے کہا کہ باقی چیزوں کے ساتھ حکومت لاء-04 اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے شہباز شریف نے واقعے کی انکوائری کرنے کا کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ یہ لاکھ تختیاں لگائیں سب کو پتہ ہے یہ موٹروے نواز شریف نے بنائی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا ہمارا وطیرہ نہیں ڈولفن فورس اور فرانزک لیب بھی نواز شریف نے بنائی سپیکر کی عدم توجہی پر شہباز شریف نے لقمہ دیا، جناب آپ کی توجہ چاہتا ہوآپ نے جس سے نظریں ملانی ملا لیں شریف کے جملے پر ایوان میں قہقے لگ گئے شہباز شریف کے جملے پر پی ٹی آئی کی خاتون ایم این نے شیم آن یو کہہ دیا