لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے زیادتی کیس کے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت بینچ کے فاضل جج کی رخصت کے باعث منسوخ کردی گئی۔
پیر کو لاہورہائی کورٹ میں موٹروے زیادتی کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت بینچ کے فاضل جج کی رخصت کے باعث کازلسٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔
سات دسمبر کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد ارشد فاروقی نے مجرمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے مجرمان کی اپیل پر سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔