ایکسائز ٹیکسیشن

موٹربرانچ میں ایک کے بعد ایک ایم آر اے کا پاسورڈ چوری۔ کہانی کچھ اور؟

شہبازاکمل جندران

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز کے یکے بعد دیگرے کمپیوٹر پاسورڈ چوری ہونے لگے ہیں۔
ایکسائز ٹیکسیشن
پہلے ایم آر اے ٹائی اپ خالد حفیظ شیخ کا اور بعدازاں ایم آر اے جوہرٹاون راناخوشنود احمد کا پاسورڈ چوری کئے جانے کے انکشافات سامنے آ چکے ہیں۔
ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع کے مطابق ایم آر اے جوہرٹاون رانا خوشنود احمد کے پاسورڈ سے دو گاڑیوں کی فیڈنگ و اپروول ہوئی تاہم ان کا اصرار تھا کہ دو کی بجائے گاڑیوں کی تعداد پانچ ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رانا خوشنود احمد کا پاسورڈ ADR کے کیسسز کے لئے مس یوز ہوا ہے جوہرٹاون برانچ میں ایکسائز انسپکٹر محمد نوید ADR کی اتھارٹی رکھتے ہیں۔
حالانکہ اے ڈی آر کی زیر استعمال اتھارٹی ہی غیر قانونی عمل پر مشتمل ہے اور اس غیر قانونی عمل کو جاری رکھنے میں ڈائیریکٹر ریجن سی کا بڑا رول ہے۔ جنہوں نے علم رکھنے کے باوجود اے ڈی آر کی اتھارٹی کے تحت انسپکٹروں کو گاڑیوں کی ٹرانسفر کی اجازت دے رکھی ہے۔