موٹربرانچ لاہور میں بڑی بے ضابطگی۔ بیسیوں گاڑیوں کے کوائف میں ہیرا پھیری

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کی موٹربرانچ میں بیسیوں گاڑیوں کے کوائف میں ردوبدل اور مبینہ جعلسازی سامنے آگئی ہے۔

موٹر برانچ جوہرٹاون میں عملے کے افراد اور افسروں مبینہ طور معمولی فائدے کے عوض جعلسازوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے رہے۔

ذرائع کے مطابق محکمے کی جوہرٹاون برانچ میں
گاڑی نمبر LOJ- 1460
گاڑی نمبر LXS- 5106
گاڑی نمبر LZZ-2426
گاڑی نمبر LE-17A-2702
گاڑی نمبر AHB 732
گاڑی نمبر LEB-18-3549
گاڑی نمبر LE-18A-8511
گاڑی نمبر LRA 7628
گاڑی نمبر LEF-08-5067
گاڑی نمبر AGH 640
گاڑی نمبر LE-20-4031
گاڑی نمبر LEC-17-2970

اور گاڑی نمبر RIT 6114 سمیت دیگر گاڑیوں کے کوائف میں ردوبدل کیا گیا ہے۔جس سے ان گاڑیوں کی ملکیت، ٹرانزکشن، ٹرانسفر، ٹیکس کی ادائیگی سمیت کئی معاملات سوالیہ نشان کی زد میں ہیں۔۔

جبکہ علم میں آیا ہے کہ ڈائریکٹر موٹربرانچ قمرالحسن سجاد نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے