شہر یار خان آفریدی

مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا سانحہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے،شہر یار خان آفریدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا سانحہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ںنے کہا کہ بھارتی لابی مولانا کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا مہم کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ دینے میں مصروف ہے دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے اور قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائیگا۔

انہو ںنے مزید کہا کہ ان کی شہادت سے پاکستان بہت بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطاکریں