مولانا فضل الرحمن 187

مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڑ کے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) محسن داوڑ کو فضل الرحمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی ۔

پی ڈی ایم زرائع کا کہنا ہے کہ :۔ محسن داوڑ کا حکومت مخالف جماعتوں کے اس اتحاد سے اب کوئی تعلق نہیں ہوگا – پابندی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کیا ہے۔گزشتہ اجلاس میں محسن داوڑ بغیر دعوت شریک ہوئے تھے ۔زرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ان کی مولانا فضل الرحمان سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں