اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق سنیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عباس آفریدی مرحوم کے ناگہانی حادثے میں انتقال پر افسوس ہے۔
اپنے بیان میںمولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اللہ کریم اپنے شایان شان رحم والا معاملہ فرمائے۔
انہوںنے کہاکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں۔