مولانا فضل الرحمان 176

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس 11 اگست کوطلب کر لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 11 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور افغان تنازعہ پر متفقہ پالیسی اپنانے پر غور ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں