اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اچھے باشریعت آدمی ہیں، ان سے پوچھیں کہ کس کی کالز آ رہی ہیں، کون کال کر رہا ہے۔
بدھ کو مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا کہ یہ نمبر گیم ہے،ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پارلیمنٹ کے نمبر پورے ہیں، ہمارے بل بھی ایسے ہیں جو عوام کی دلچسپی کے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان بلز کو اخلاقی اور عددی طور پر پاس ہو جانا چاہیئے، ان شا اللہ ہمیں ناکامی نہیں ہو گی، ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو گئے ہیں۔







