بیرسٹر سیف

مولانا حامد الحق کی شہادت کا دکھ ہے ، مرحوم کیساتھ ذاتی تعلق تھا،بیرسٹرسیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت کا دکھ ہے ،حامد الحق کے ساتھ ذاتی تعلق تھا ، دشمن ہمیں ڈرانا چاہتا ہے ، اتفاق کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،دارالعلوم حقانیہ کی سیکیورٹی مزید سخت ہوتی تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حامد الحق کی شہادت پر افسوس ہے ، اْن کے ساتھ عرصہ دراز سے اْن کے ساتھ گہرا اور مضبوط تعلق تھا ،کچھ عرصہ قبل میں نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا تھا ، ہم مولانا حامد الحق کے ساتھ دارالعلوم میں گھومے.

یہ حملہ اسلام اور مسلمانوں پر حملہ ہے ،دشمن ہمیں ڈرانا چاہتا ہے ، اتفاق کو کمزور کرنا چاہتا ہے،مسلمانوں کے وحدت کو پارا پارا کرنے کی کوشش پہلی بھی کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ہماری ہو گی،ہمیں آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔