اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرآبی وسائل مونس الہٰی نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی ہمیں پانی کی قلت سے دوچار کر سکتی ہے‘کیا کالاباغ ڈیم مخالفین کو اس خطرہ کا احساس ہے‘پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیرآبی وسائل مونس الہٰی نے لکھا کہ موسمی تبدیلی، بڑھتی آبادی اور واٹر مس مینجمنٹ ہمیں پانی کی قلت سے دوچار کر سکتے ہیں۔
موسمی تبدیلی ، بڑھتی آبادی اور واٹر مس مینجمنٹ کے باعث ہمارے تیزی سے کم ہو تے آبی وسائل مستقبل میں ہمیں پانی کی شدید قلت سے دوچار کر سکتے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں مونس الہٰی لکھتے ہیں کہ کیا کالاباغ ڈیم مخالفین کو اس خطرہ کا احساس ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت ہے۔