موساد 128

موساد نے قاسم سلیمانی کے قتل میں حصہ لیا تھا، اسرائیلی عہدیدار

تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی فوج میں انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے کہا ہے کہ موساد نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کیا تھا۔میڈیارپوٹس کے مطابق ہیمن نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ان کے دور میں دو اہم کمانڈروں کوختم کیا گیا۔ ایک میں قاسم سلیمانی تھے اور دوسرے اسلامی جہاد کے بہا ابو العطا جنہیں نومبر 2019 میں قتل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے سربراہ کے طور پر میرے دور میں ہم نے شام میں ایرانی دراندازی کو روکنے کی کوشش میں کئی اسکیموں کو ناکام بنایا اور تہران کو رقوم اور ہتھیاروں کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یہ کارروائیاں شاندار کامیابی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ اہلکار نے مزید کہا کہ ٹرمپ اس وقت اسرائیلی حکومت کے بارے میں منفی سوچ رکھتے تھے کیونکہ مخر الذکر کو سلیمانی آپریشن میں فعال کردار ادا کرنا تھا، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے وضاحت کی کہ سابق امریکی صدر اس نتیجے پر پہنچے کہ نیتن یاہو اورنیٹومیں امریکی اتحادی اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ واشنگٹن تمام لڑائیاں ان کی طرف سے لڑے۔ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ نیتن یاہو ایران سے آخری امریکی فوجی تک لڑوانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں