بلاول بھٹو زرداری

مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا، بلاول بھٹو

لندن (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، ہم نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ماضی کی طرف نہیں، ہمارے خطے میں امن سب کے حق میں ہے، امن کیلئے آواز اٹھانے والے ہی کامیاب ہونگے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے عوام سمیت خطے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، امن کا پیغام جیت جائے گا بھارت کا جنگ کا پیغام ہار جائے گا، بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں، مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہے، مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ مودی سرکار کی پانی بند کرنے کی دھمکی جنگ کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات کی، بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن اراکین سے ملاقات ہوئی امیدہے وہ امن کے لییکوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے عوام سمیت خطے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مگر امن کا پیغام جیت جائے گا۔ مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا۔حناربانی کھر نے کہا کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا ریسپانس بہت مثبت رہا ہے۔ پاکستان نیجنگ جیتی ہے، سیز فائر کا احترام بھی کررہا ہے۔ پاکستان کہتا ہے سیز فائر کا جشن مستقل امن کیطور پر منایا جائے۔