آصف علی زر داری

مودی کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے موقع پر پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت نہیں تھی، آصف علی زر داری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بدقسمتی بات یہ ہے کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے موقع پر پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت نہیں تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ بدقسمتی بات یہ ہے کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے موقع پر پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت نہیں تھی ۔ سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیراعظم، وزیر خارجہ سکون سے نہ بیٹھے ہوتے۔

انہوںنے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل دکھائی دیتا ہے ،ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر رائے عامہ تیار کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے ،انسانی آزادی کی بات کرنے والی مہذب دنیا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جبر کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ۔ سابق صدر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا عہد اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ،پاکستان پیپلزپارٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی