لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ مودی قصاب کے خلا ف اقوام متحدہ کو جگانا پڑے گا، پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں، انڈیا کشمیریوں کا حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا،کشمیرکی مخصوص حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی گئی ۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا جو اقدام اٹھایا ہے اس سے اس کا گھنائونا چہرہ دنیا اور کشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے جہاں بھارت آٹھ لاکھ فوج کے ساتھ پرامن کشمیریوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ 370کے خاتمے سے بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔
نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے معالے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔