لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار گزشتہ دو سالوں سے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اگر مودی کامیاب ہوگیا تو کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی،پاکستان کو حریت رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت میں لڑنا چاہیے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بھارتی جیل سے تصویر جاری کی گئی جس میں ان پر تشدد واضح ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت جس طرح دہشتگرد کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے گیا پاکستان کو بھی حریت رہنما کا مقدمہ لڑنا چاہیے۔
مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار دو سالوں سے کشمیریوں کے حق خود اردیت پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اگر مودی کشمیر میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگیا تو کشمیریوں کی قربانیاں ضائع جائیں گی۔ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا سب سے بڑا وکیل ہے مگر اس نے ابھی تک ایسی قانونی ٹیم تشکیل نہیں دی جو اس مسئلے کو عالمی عدالت میں لے کر جائے۔