بلاول بھٹو زرداری 63

مودی اسرائیلی وزیراعظم کی کاپی ہے،بلاول بھٹو

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نریندر مودی دراصل اسرائیلی وزیراعظم کی کاپی ہے،مودی گجرات کا قصائی بنا، پھر کشمیر کا قصائی اور اب سندھ تہذیب کو روندنے کی خواہش رکھتا ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو تبدیلیاں کیں، وہ اسرائیل سے متاثر ہوکر کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر آبادکاروں کے ماڈل سے، پاکستان اس وقت تمام معاملات پر بات کرنے کیلئے تیار ہے، صرف ایک ملک ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی چارٹر سے بھاگ رہا ہے اور وہ بھارت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں