حمیرا ارشد

موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ‘ حمیرا ارشد

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکارہ حمیرا اراشد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر موجودہ حالات میں اپنی جگہ بنانا ایک چیلنج ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیر اارشد نے کہا کہ فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے ۔

ایک دور میں گلوکاری کے میدان پاکستان کاسکہ پوری دنیامیں چلتا تھا اور خاص طور پر جب ملکہ ترنم نورجہاں ، مہدی حسن ، نصرت فتح علی خاں ، ریشما ں ،رونا لیلیٰ ، شوکت علی ، عالم لوہار او رغلام علی جیسے بڑے گلوکاروںنے دنیا میں اپنی گائیکی کی دھوم مچائے رکھی اور یہ لوگ جہاں بھی گئے اپنی پہچان چھو ڑ کر آئے اور اب ان کے گلوکاری کے سفر کو ہم اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب گائیکی کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔