شیریں مزاری 160

موجودہ حکومت نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں، شیریں مزاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہے کیونکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو سازگار ورکنگ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں