ہمایوں اختر خان

موجودہ حکومت میں کسان طبقہ پس کر رہ گیا’ ہمایوں اخترخان

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں کسان طبقہ پس کر رہ گیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں سے کسانوں کی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل سے آگاہ ہوں، حل کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل کے حل اور عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرے۔