خورشید شاہ

موجودہ حکومت لانگ مارچ سے پہلے ہی گھر چلی جائے گی، خورشید شاہ

سکھر (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لانگ مارچ سے پہلے ہی گھر چلی جائے گی،لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئے گی، مسلم لیگ نون میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان کیا بات ہوئی، ہر بات میڈیا کو نہیں بتائی جا سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم نہیں بنایا جا رہاہے،حکومت کو گھر بھجوانے کےلئے اپوزیشن متحد ہے۔ انہوں نے تعصب کی بھی نفی کی کہ مسلم لیگ نون دھڑے بندی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ نون متحد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی اور اس سے پہلے ہی حکومت گھر چلی جائے گی۔