لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی انہیں اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے،
پیر کے روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی ہے، غریب کو تباہ حال کر دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، مخالفین کو اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے گھر جانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ویسے تو اللہ کی مرضی لیکن ہماری پوری کوشش ہے۔