اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موثر اور فعال بلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ، فعال بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے بیشتر مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس نظام کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور تاجروں کو یکساں نمائندگی دی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ، مخدوم شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، خسرو بختیار، اسد عمر، فواد چوہدری، حماد اظہر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی شرکت۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزرائ، مخدوم ہاشم جوان خان، محمد بشارت راجہ اور میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔