چینی موبائل فونز

موبائل فونز کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کمی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2025کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر1.131ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.301ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا.

مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 131ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 132ملین ڈالرہوگیا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14فیصدکی کمی ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر154ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 6.650ارب ڈالر اورٹیلی کام مشینری کی درآمدات کاحجم 1.557ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔