مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پرایک ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر1.148ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، فروری 2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 133ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے 161ملین ڈالرکے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے،
جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر1فیصدکی کمی ہوئی، جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر134ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوفروری میں کم ہوکر133ملین ڈالرہوگیا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات پر1.366ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.434ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے۔