منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ پیر کو سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

سیشن کورٹ کے جج حامد حسین نے جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات پر سماعت کی، فاضل جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا کیا بنا ؟ آپ سے جی آئی ٹی رپورٹ مانگی تھی کیا آپ لائے ہیں ؟

آپ نے مقدمہ درج کیا اس کی رپورٹ کہاں ہے؟ ۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔