پرویز الٰہی 39

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمد نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے رانا فرخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے شریک ملزم فرحان ،واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی، عدالت نے چودھر ی پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں