منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سپیشل جج سینٹرل نے شوگر ملز کے زریعے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزمان کو چالان کی تقسیم کر دیں۔ سپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔