اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدروسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے منفی اثرات ابھی سے آنا شروع ہوگئے ہیں،
منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کا خدشہ ہے،سینیٹر شیری رحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 6روپے اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہیں، اگر عوام کے ہمدرد ہیں تو اوگرا کی سمری مسترد کر دیں،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں، ہر 15دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،
شیری رحمان نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 20.89فیصد ہوچکی ہے جبکہ منی بجٹ سے پہلے ہی 16اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی رہنمانے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر شدید دباﺅ پڑے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ہر شہری مسترد کرے گا،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دوسری طرف منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کا خدشہ ہے،
اضافے سے فائدہ اٹھانے کے خاطر مافیہ نے مارکیٹ سے ادویات غائب کر دی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ادوات کے اس مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کیا اقدامات کر رہی؟ منی بجٹ کے منفی اثرات ابھی سے آنا شروع ہوگئے ہیں۔