شہباز شریف

منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر شہباز شریف کا طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو ہو گا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس مین چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے اپوزیشن کے نام بھجوانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ابھی اپوزیشن نے اپنے نام صدرعارف علوی کو نہیں بھجوائے۔اپوزیشن اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اے این پی کے امیرحیدر ہوتی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرکو قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال بھی کرینگے۔