اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) منی بجٹ کو سینیٹ میں پیش کرنے کے لیے ایوان بالا کااجلاس اگلے ہفتے بلایاجائے گا،منی بل پیش ہونے کے 14دن بعدسینیٹ اپنی سفارشات قومی اسمبلی کوبھیجے گاجس کے بعد قومی اسمبلی میں منی بل کی منظوری ہوسکے گی۔
اس خبررساں ادرے کے مطابق سینیٹ کااجلاس اگلے ہفتے بلائے جانے کوامکان ہے سینیٹ اجلاس میں منی بجٹ پیش کیاجائے گا،منی بجٹ پیش ہونے کے بعدقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبھیجاجائے گا قائمہ کمیٹی 14دن کے اندربل پر اپنی سفارشات سینیٹ میں پیش کرنے کی پابندہے جس کے بعد منی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کوبھیجی جائیںگی ۔
سینیٹ سے سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل منی بل کوقومی اسمبلی پاس نہیں کرسکتی ہے۔اس لیے قومی اسمبلی کوسینیٹ کی طرف سے سفارشات آنے تک منی بل پاس کرنے کے لیے انتظارکرناپڑے گا۔