فیصل جاوید

منڈی بہاو الدین تیار ہو جاو ، وزیراعظم عمران خان آ رہے ہیں،فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے بذریعہ جلسہ عام ملاقات کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ منڈی بہاو الدین تیار ہو جاو ، وزیراعظم عمران خان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں کی مہم کا آغاز جمع المبارک 18 فروری منڈی بہاوالدین سے ہوگا، حکومت کے عوام کے لیے کیئے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک عمران خان خود عوام سے ملاقات بذریعہ جلسہ عام کریں گے۔