منوج باجپائی

منوج باجپائی نے 170 کروڑ اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگادیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے 170 کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگایا اور اس کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج باجپائی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال اسٹرگل (جدوجہد) کررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکاو?نٹ میں کچھ رقم آجائے۔اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔

منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں، 170 کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا میں کام کررہا ہوں، اس میں دولت بنانا ناممکن ہے، ان میں علی گڑھ اور بھوسلے جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی خبریں پڑھنے کے بعد پرامید ہوں کہ پروڈیوسر جلد میں معاوضہ بڑھادیں گے۔دوران گفتگو اداکار نے انکشاف کیا کہ رواں برس نومبر میں فیملی مین کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔