اسلام آبا د (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے۔ جمعرات کو مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے 25 مارچ کے لانگ مارچ کوکس نے سبوتاژ کس نے کیا؟نیئربخاری نے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب ہوجاتا توحکومت ایوان میں نہ بیٹھی ہوتی، لانگ مارچ کے ساتھ استعفے کی شرط نہیں رکھی گئی تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت لانگ مارچ میں استعفے کی شرط رکھی گئی ہے، لانگ مارچ کے ساتھ استعفے کی شرط رکھ کر حکمرانوں کو سہولت دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فوت ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہوتی تویہ حکمران چلے جاتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےساتھ غیر اخلاقی رویہ نہ اپنایا جاتا تو یہ حکمران نہ ہوتے، لانگ مارچ ہوگا اور حکومت کوجانا بھی ہوگا، مہنگائی کے خلاف سب سے پہلے پیپلزپارٹی نےاحتجاج کیا ، پیپلزپارٹی صرف عوام کے اشارے پرچلتی ہے، پیپلزپارٹی کیلئے کوئی اشارہ تھا، ہے اور نہ ہوگا،خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرنے پرسپریم کورٹ کے مشکورہیں، عوام کی عدالت میں بےگناہ ہیں،قانون کی عدالت میں بھی ثابت ہوگئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے مزید کہا ہے کہ خورشیدشاہ کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے، خورشید شاہ کے خلاف کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔