عباس عراقچی 22

منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انقلاب کے بعد گزرنے والی دہائیوں اور بالخصوص گزشتہ 12 ماہ کے دوران ملک کو غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو گزشتہ ایک سال میں 2 جوہری صلاحیت رکھنے والی ریاستوں کی جانب سے دباؤ اور ایک بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران مضبوطی سے قائم رہا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی طاقت کا سرچشمہ اس کے اپنے عوام ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتیں، ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، امید ہے آنے والا سال امن اور سکون کا سال ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، لاکھوں ایرانیوں نے آج پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کے حقوق اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں