رانا ثناء اللہ

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر 6ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ‘ سماعت 19 فروری تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ سمیت دیگر چھ ملزمان منشیات برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ، جس دوران پراسیکیوٹرکےموجودنہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی ،جس کے باعث راناثنااللہ سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائدنہ ہوسکی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ ساڑھے 3سال سے حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، حکومت کی توجہ لیگی قیادت کیخلاف جھوٹےمقدمات بنانے پرہے، شہزاد اکبر روز ججز پر دباو بڑھانے کیلئے پریس کانفرنسزکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کاکسی چیزپردھیان نہیں،گالم گلوچ بریگیڈمیں ایک ارب روپے تقسیم کیے گئے،فروغ نسیم بہت پرانے ایجنٹ ہیں،قوم کوبتایاجائے کیوںآئے روزکوئی نہ کوئی بحران سراٹھالیتاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونافنڈزمیں خرودبردکوپارلیمنٹ میں اٹھارہے ہیں، جب لاہورمیں دہشتگردی کاواقعہ پیش آیاتووزیراعظم کیا کر رہے تھے؟ پوری قوم بحرانی کیفیت میں ہے۔