کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں ہی عید کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر جبران ناصر کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔
اس لمحے جوڑے کے ہاتھ میں لفافے موجود تھے جو عیدالفطر کی تیاریوں کا احاطہ کیے ہوئے تھے۔ ایک لفافے پر گھڑی بنی ہوئی ہے جس پر عید مبارک کے الفاظ درج ہیں جبکہ ایک لفافے پرمہندی لگے ہاتھ عید کی رونقیں بڑھارہے ہیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے جوش اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم عید کیلئے پہلے ہی پرجوش ہیں؟۔اسی کا جواب خود ہی دیتے ہوئے منشا نے لکھاکہ،جی ہاں اور میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے بہت ساری عیدی بھی چاہیے۔