الیکشن کمیشن ن

منحرف ارکان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، معروف قانون دان اظہر صدیق کا الیکشن کمیشن کو خط

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے ممتاز قانون دان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے پرعمل درآمد کےلئے واضح احکامات دیئے اورمنحرف اراکین کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے قانون سازی کی ہدایت کی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ اعلی عدلیہ کےحکم کے باوجود منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کےاحکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اظہر صدیق کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی واپس کئے جائیں، کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔