اداکارہ منال خان 294

منال خان ایک بار پھر شہروز سبزواری کے ساتھ چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ منال خان ایک بار پھر شہروز سبزواری کے ساتھ چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ ڈرامہ سیریل’’حسد‘‘ کی کامیابی کے بعد منال خان ایک بار پھر شہروز سبزواری کے ساتھ نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا تاہم ڈرامے کے سیٹ سے دونوں کی دلہا دلہن کے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ شہروز سبزواری ان دنوں صدف کنول کے ساتھ ٹیلی فلم’’ نہ گھر کے نہ گھاٹ کے‘‘کی عکس بندی میں مصروف ہیں جبکہ منال خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ جلن‘‘ مٰیں دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں