صنم بلوچ 144

منال اور احسن ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں،صنم بلوچ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دی گئی ہے۔صنم بلوچ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں یہ جوڑی بہت خوش نظر آرہی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ماشاء اللہ یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘منال خان اور احسن محسن کو منگنی کی بہت مبارک ہو، اللہ تعالی تم دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں