کراچی (رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ منافقین سڑکیں بلاک کرکے پتہ نہیں کس کے مسائل حل کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بلاک کرو گے تو تکلیف صرف کراچی والوں کو ہوگی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں آپ کے والد کی نہیں، جو احتجاج کرنا ہے اپنے دفتر میں کرو، ہم کارروائی کریں گے تو پھر آپ مگرمچھ کے آنسو بہا ئیںگے۔انہوں نے کہا کہ میئرشپ کسی کے والد صاحب کی نہیں کہ استعفیٰ دیدوں، ہمارے کاموں پر جاکر تختی لگاتے ہو شرم آتی نہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ ایک بندہ تو لاہور بھاگ گیا ہے باقی بھی بھاگ جائیں گے، گٹر کا ڈھکن لگانا مسئلہ نہیں اس کی دیکھ بھال اصل مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمگیرخان کام کرنا چاہتے ہیں تو ساتھ آئیں ایک دوسرے کو نیچا نہ دکھائیں، پیور بلاکس ڈامرکے مقابلے میں اچھا رزلٹ دے رہا ہے۔









