اوکاڑہ ( شیر محمد)اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی پی او راشد ہدایت اور ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈویلپمنٹ سیکٹر کے حکام بھی موجود تھے، ضلع بھر میں عوامی نمائندوں کے مختلف حلقوں میں مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈی پی او راشد ہدایت امن عامہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی، تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات بارے آگاہ کیا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے ہیلتھ، ایجوکیشن، روڈز سمیت دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تسلسل سے مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو منصوبوں کی تکمیل کے لیے عوامی نمائندوں سے ربط روابط کی پالیسی فروغ دینے کی بھی ہدایات دیں.
ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مفاد عامہ کے لیے تمام ترقیاتی منصوبے بروقت پایا تکمیل تک پہنچائیں جائیں، عوامی سہولت کے پیش نظر تمام منصوبے دیرپا نوعیت کے ہونے چاہئیں، عوامی نمائندے تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں، انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیا جائے، مٹیریل کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔