اوکاڑہ ( شیر محمد)انہوں نے چرچ روڈ سیوریج سکیم کی تعمیر کے لیے سائیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد شروع کرنے کے سلسلہ میں ایکسین میونسپل کمیٹی مہر مبارک کو ہدایات جاری کیں، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ سیوریج سکیم کی تعمیر سے شہر کی مرکزی روڈ کے لوگوں کو ریلیف ملے گا،
انہوں نے کہا کہ عوام کے سیوریج کے مسائل کا حل ناگزیر ہے اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی بہتر ورکنگ سیوریج سسٹم کی کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، مینجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید نے ڈسپوزل سٹیشنز کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سولرائزیشن کے ذریعے بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے ڈسپوزل اسٹیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے
اور اس بہترین منصوبے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، مزید برآں بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سکاڈا پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے وسط سے 5 کیوسک بارشی پانی کی نکاسی کے منصوبے کو مئی تک مکمل کر دیا جائے گا، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔









